ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 مریض جاں بحق،جبکہ مزید 93 افراد میں وائرس کی تشخیص کی گئی۔
قومی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 16 ہزار 397 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 93 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا،جبکہ اس دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.57 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کے شکار 76 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔