ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی۔
قومی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار 65 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا،جبکہ اس دوران عالمی وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.50 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کے شکار 73 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔