ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی جبکہ اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔
قومی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار 226 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 67 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا۔
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.60 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔