اسلام آباد: سندھ، بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کا پھیلا ؤروکنے کیلئے پاکستان نے یونیسیف سے بخار، ملیریا کی دوا فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔
ذرائع کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورت حال پر حکومت نے یونیسیف سے رابطہ کیا ہے۔ جس پر یونیسیف نے پاکستان کو بخار، ملیریا دوا کی بھاری مقدار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
حکام کے مطابق یونیسیف پاکستان کو بچوں کیلئے ملیریا سے بچا ؤکی دوا فراہم کرے گا جبکہ ملیریا کے علاج کیلئے 10 لاکھ گولیاں فراہم کرے گا،جس سے ملیریا کے چار لاکھ مریض بچوں کا علاج ممکن ہو گا۔
ذرائع کے مطابق یونیسیف پاکستان کو پیراسٹامول کی 25 لاکھ گولیاں فراہم کرے گا، عالمی ادارہ صحت برائے اطفال کی جانب سے ادویات کی کھیپ 7 اکتوبر تک پاکستان پہنچے گی۔