وٹامن ڈی کی کمی سے قبل از وقت موت کیسے واقع ہو سکتی ہے؟

(ویب ڈیسک )وٹامن ڈی انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور اس کی کمی قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے جس میں میں 3 لاکھ سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینالز آف انٹرنل میڈیسن  نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قبل از موت کے خطرے کا تعلق انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار سے ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی قبل از وقت موت کا باعث بن سکتی ہے۔آسٹریلیا میں کی جانے والی یہ تحقیق14 سال تک جاری رہی، جس میں دیکھا گیا کہ وٹامن ڈی کی کمی موت کے حوالے سے کیا کردار ادا کرتی ہے۔ 

تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا کہ وٹامن ڈی انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔ جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار کا براہ راست تعلق موت کے خطرے سے ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اگر جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھ جائے گی تو قبل از موت کا خطرہ کم ہوجائے گا جبکہ وٹامن ڈی کی کمی سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔جس سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی قبل از وقت موت کا باعث بن سکتی ہے۔

محققین نے مشورہ دیا کہ لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے کے لیے ٹھوس حکمت عملیوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

تحقیق میں خیال ظاہر کیا گیا کہ جسم میں مناسب مقدار میں وٹامن ڈی کی موجودگی سے موٹاپے، دل کی شریانوں سے جڑے امراض، ذیابیطس اور آٹو امیون امراض کا خطرہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔