وقت کے لیے استعمال ہونے والے اے ایم اور پی ایم کن الفاظ کے مخفف ہیں کیا آپ جانتے ہیں؟

یہ تو سب کو معلوم ہے کہ رات بارہ بجے کے بعد اے ایم جبکہ دوپہر 12 بجے کے بعد وقت کے ساتھ پی ایم استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر اے ایم اور پی ایم کن الفاظ کے مخفف ہیں کیا آپ جانتے ہیں؟

انگلش زبان کے بیشتر الفاظ کو لاطینی زبان سے اخذ کیا گیا ہے اور اس وجہ سے ان کے مخفف تو عام استعمال ہوتے ہیں مگر اصل الفاظ کا علم بہت کم ہوتا ہے۔

وہ قبیلہ جس کے بچے بھی زیرآب 13 منٹ تک سانس روک سکتے ہیں

اے ایم اور پی ایم کا معاملہ بھی یہی ہے ، یہ کن الفاظ کے مخفف ہیں اس کا علم بہت کم افراد کو ہے۔

تو اے ایم اور پی ایم کا مطلب کیا ہے؟

انگلش بولنے والے بیشتر ممالک میں اے ایم اور پی ایم کو دن اور رات کے وقت کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مگر وہاں بھی بیشتر افراد کو علم نہیں کہ یہ دونوں کن الفاظ کے مخفف ہیں۔

تو اگر آپ کو بھی اس کا علم نہیں تو جان لیں کہ اے ایم لاطینی جملے ante meridiem کا مخفف ہے جس کا مطلب دوپہر سے پہلے یا بی فور نون ہے۔

پاسپورٹ کے مخصوص رنگوں کے انتخاب کی دلچسپ وجہ جانتے ہیں؟

جہاں تک پی ایم کی بات ہے تو یہ لاطینی جملے post meridiem کا مخفف ہے جس کا مطلب دوپہر کے بعد یا آفٹر نون ہے۔

دنیا میں اب وقت کے 2 نظام کام کررہے ہیں جن میں سے ایک ملٹری ٹائم یا 24 گھنٹے کا سسٹم جبکہ دوسرا 12 گھنٹے کا ٹائم کیپنگ سسٹم۔

ملٹری سسٹم میں اے ایم اور پی ایم کی ضرورت نہیں کیونکہ اس سسٹم میں ایک سے 23 تک نمبر استعمال ہوتے ہیں، یعنی نمبر دوبارہ دہرانے نہیں پڑتے، جس کے لیے دوسرے سسٹم میں اے ایم اور پی ایم کو استعمال کیا جاتا ہے۔

ویسے قدیم مصر میں دن کو 24 حصوں یا گھنٹوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور وقت کا تعین کرنے کے لیے آسمان پر سورج کی پوزیشن کو مدنظر رکھا جاتا تھا۔

168 سال کی عمر پانے والے شخص کے خاندان کی طویل العمری کا راز کیا ہے؟

اس سسٹم کو اب سن ڈائل کا نام دیا گیا ہے اور چونکہ رات کو سن ڈائل سسٹم کام نہیں کرسکتا تھا تو یہ ضروری تھا کہ دوپہر اور آدھی رات کا تعین ہو۔

سن ڈائل کی ایجاد صفر یا 0 سے ایک ہزار سال قبل ہوئی تھی تو دن کے درمیانی حصے کے لیے نمبر 12 کا استعمال ہوا۔

تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ اے ایم اور پی ایم کا استعمال 3 ہزار سال سے ہورہا ہے مگر 17 ویں صدی میں انگلش بولنے والے ممالک میں یہ مخفف عام استعمال ہونے لگے تھے اور اب دنیا بھر میں لوگ اے ایم اور پی ایم کا عام استعمال کرتے ہیں۔