بھارت میں استانی نے طالبہ سے شادی کیلئے جنس تبدیل کرالی

راجستھان: بھارت میں ایک استانی نے طالبہ سے شادی کیلئے اپنی جنس تبدیل کروالی۔ بھارتی ریاست راجستھان کے ایک سکول کی ٹیچر مِیرا کو طالبہ کلپنا سے محبت ہوگئی اور اپنی محبت کو پانے کے لیے سکول ٹیچر نے جنس بھی تبدیل کروالی۔

 جنس کی تبدیلی کے بعداسکول ٹیچر میرا نے اپنا نام آروو کنتل رکھا اور کلپنا سے شادی کرلی۔ شادی کی تقریب میں جوڑے کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

آروو نے بتایا کہ کلپنا سے سکول کے کھیل کے میدان میں ملاقات ہوئی اور تھوڑی بات چیت کے بعد ہی ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔

 سکول ٹیچر میرا جو اب آروو بن چکے ہیں نے مزید بتایا کہ مجھے شروع سے محسوس ہوتا تھا کہ میں لڑکی نہیں لڑکا ہوں۔ اس لیے پہلی بار2019 میں اپنی سرجری کروائی۔

 دوسری جانب کلپنا کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی ہی نظر میں آروو سے پیار ہوگیا تھا اگر وہ اپنی جنس تبدیل بھی نہ کراتے تب بھی میں انہی سے شادی کرتی۔