اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا جب کہ 53 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 ہزار 33 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 38 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.63 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔