لاہور:پاکستان آبادیاتی سروے 2020 کے مطابق ملک میں شہریوں کی اوسط عمر میں کمی ہوئی ہے۔
پاکستان آبادیاتی سروے 2020 کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں ملک میں عوام کی اوسط عمر، شرح اموات اور بیماریوں سمیت دیگر معلومات کا ذکر ہے۔
آبادیاتی سروے 2020 کے مطابق ملک میں شہریوں کی اوسط عمر 65.4 سال سے کم ہوکر 65 سال ہوگئی ہے۔
سروے کے مطابق مردوں کی اوسط عمر میں 64.3 سے بڑھ کر 64.5 سال ہوگئی ہے۔ دوسری جانب خواتین کی اوسط عمر 66.5 سے کم ہو کر 65.5 پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
2017 میں نوزائیدہ بچوں کی مجموعی شرح اموات ایک ہزار میں سے 62 تھی جو کہ 2020 میں گھٹ کر 56 ہوگئی۔