خناق سے ہلاکتیں، ڈبلیو ایچ او کا پاکستان کو دوا فراہم کرنیکا فیصلہ

لاہور:عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خناق کی بیماری سے بچوں کی ہلاکتوں پر خناق کی دوا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیسیف حکام کے مطابق خناق میں مبتلا شدید بیمار بچوں کے لیے اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت بھی پاکستان میں اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک خناق سے کم از کم 39 بچے انتقال کر چکے ہیں۔

ماہرین امراض اطفال نے کہا کہ خناق کی بیماری بچوں میں پینٹا ویلنٹ ویکسین نہ لگنے کے باعث پھیل رہی ہے۔

خناق میں مبتلا بچوں کی ہلاکت اینٹی ڈفتھیریا سیرم میسر نہ ہونے کے باعث ہو رہی ہیں۔خناق کی بیماری دنیا سے ختم ہونے کے باعث یہ سیرم دنیا میں بہت کم بنایا جاتا ہے۔