تیزی سے پلیٹیلیٹس بڑھانے والی پھل کون سے؟

پاکستان سمیت ایشیاء کے کئی ممالک میں ہر سال لاکھوں افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو جاتے ہیں، ڈینگی بخار زیادہ تر مون سون کے موسم میں شدت اختیار کرتا ہے، کیوں کہ اس بخار کی وجہ بننے والے مچھروں کی پیدائش اور افزائش کھڑے پانی میں ہوتی ہے۔

ڈینگی بخار کی علامات زیادہ تر شدت اختیار نہیں کرتیں، تاہم شدید علامات لاحق ہونے کی صورت میں ڈینگی بخار نہ صرف انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے بلکہ انسان کی موت کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

ڈینگی کے مریض کو تیزی سے صحت یاب ہونے کے لئے مناسب آرام کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کی بھی ضرورت ہوتی ہے، مگر قدرت نے کچھ پھلوں میں ایسی جادوئی طاقت رکھی ہے جس کے استعمال سے آپ جلد اس موذی مرض سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

آج کچھ ایسے پھلوں کا تذکرہ کیا جارہا ہے جو کہ ڈینگی سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتے ہیں ان میں کیوی پھل سرفہرست ہے۔

کیوی پھل

کیوی پھل میں کاپر پایاجاتا ہے جو خاص طور پر خون کے سرخ خلیات کو پیداوار کو تیزی سے بڑھانے اور انفیکشن ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ کیوی میں پوٹاشیم اور وٹامن اے اور ای بکثرت پایا جاتا ہے جو جسم میں الیکٹرولائٹ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

انار بہترین غذا ہے

انار ایسا پھل ہے جو تقریباً ہر طرح کی بیماریوں میں موثر ہوتا ہے۔ یہ ان پھلوں میں سے ایک ہے جو خون کے پلیٹ لیٹس کو بڑھانے میں بہت مؤثر طریقے سے مدد کرتا ہے۔ چونکہ اس کے بیج کمزور جسم کے لیے ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے اس لیے آپ اس کا رس آزما سکتے ہیں۔

گھر پر آپ تازہ انار کے جوس بناسکتے ہیں۔ انار کے فوائد کے پیش نظر یہ پھل ڈینگی میں پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے بہترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور پھل

کھٹے پھل جن میں نارنگی، لیموں وغیرہ شامل ہیں زیادہ تر بیماریوں سے لڑنے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس کی افزائش، لیموں کے پھل خون کے پلیٹ لیٹس میں اضافے میں بھی بہترین نتائج سامنے لاتے ہیں اور ڈینگی کے علاج کے لیے ایک موثر غذا بھی ہیں۔

پپیتا

جب ہم ڈینگی سے صحت یابی کے لیے کھانے کے بارے میں بات کرتے ہیں تو پپیتے کو نہیں چھوڑا جاسکتا۔ پپیتے کی روزانہ خوراک مریضوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور ان کے ہاضمے کو بھی بہتر بناتی ہے۔ ڈینگی کے مریض کی خوراک میں پپیتے کے پتے بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ خون کے پلیٹ لیٹس کو بڑھانے کے لیے مدد گار ثابت ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں طاقت اور تیزی سے صحت یابی ہوتی ہے۔

 ناریل کا پانی

یہ صحت بخش مشروبات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو آپ کو توانائی بخشتا ہے، ناریل کا پانی ڈینگی کے مریضوں کے لیے ایک نعمت ہے۔

ڈینگی کے مریضوں کی خوراک میں ناریل کا پانی شامل ہونا چاہیے، ناریل کا پانی مریض کے جسم کو ہائیڈریٹ کرنے میں مدد کرتا ہے اور اسے طویل عرصے تک ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔