جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کرینگے، وزیر داخلہ 

ساہیوال:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا  ہے کہ قانون اپنا  راستہ لے گا، جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ اور غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 عمران خان کا انتظارہوتا رہا اور بعد میں و ارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،لاڈ پیار کا سلوک اس قسم کے واقعا ت کو جنم دیتا ہے، جوڈیشل کمپلیکس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں،جو عمران خان نے حرکت کی قانون اپنا راستہ لے گا اور مقدمہ درج ہوگا۔

 منگل کے روز ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے عظمی بخاری  اور طلال چودھری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ  عمران خان کی پیشی کے موقع پر  جوڈیشل کمپلیکس میں حملہ کیا گیا، جوڈیشل کمپلیکس میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی، عدالت کا دروازہ اور سی سی ٹی وی کیمرے توڑے گئے۔

 جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،جوڈیشل کمپلیکس میں عمرانی ٹولے کے غنڈہ گردی کرنے پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے،غنڈہ گردی کرنے والوں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا جارہا ہے،قانون کا احترام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قانون اپنا  راستہ لے گا،لاڈ پیار کا سلوک اس قسم کے واقعا ت کو جنم دیتا ہے،میں اس واقعے کی مذمت کرتاہوں،یقین دلاتا ہوں کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کل کو عمران خان کہے گا کہ میرے خلاف مقدمہ درج ہوگیا،دہشتگردی کی دفعات لگا دی گئیں،  جو عمران خان نے حرکت کی تو بنتا بھی یہی ہے کہ قانون اپنا راستہ لے اور عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہو،واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

2بجے کہتے ہیں کہ رات ساڑھے آٹھ بجے اور پھر کہتے ہیں کہ 10بجے پیش ہوں گے،دوسری طرف رات 10بجے تک اس کاانتظار ہوتا رہا ہے، عمران خان کا انتظارہوتا رہا اور وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔