مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مشغول پاکستانی عازم عمرہ کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد تک رک گئی۔
مسجد نبویﷺ کے سوشل میڈیا پیج پر کہا گیا کہ عمرے کی ادائیگی کی غرض سے آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ﷺ میں موجود تھے۔
اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی، اطلاع ملنے پر مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے اہلکار فوری طور پرپاکستانی عازم عمرہ کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے پہنچ گئے۔
پاکستانی عازم عمرہ کی طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد سانس بحال ہوگئی اور انہوں نے عبادت کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔