انہتر سالہ رجب طیب اردوان نے آئندہ پانچ سال کیلئےمسلسل تیسری بار ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت 20 ملکوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
تقریب میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل، امیر قطر، آذربائیجان کے صدر،روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگرعالمی رہنما بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ آئین قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا۔
یاد رہے کہ صدر رجب طیب اردوان اٹھائس مئی کو ہونے والے رن آف مرحلے میں کامیابی کے بعد تیسری بارترکیہ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔