بھارت: مہلک وبائی وائرس“نیپا“پھوٹ پڑا، وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں پھیلتا ہے، عالمی ادارہ صحت

بھارتی ریاست کیرالہ میں مہلک وبائی وائرس“نیپا“پھوٹ پڑا، جس سے حکومت کی نالائقی صحت کے شعبے میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔

نئے وائرس کے سامنے آنے سے مودی سرکار کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں اور بھارتی ذرائع کے مطابق اب تک حکام نیپا وائرس کی وجہ معلوم کرنےمیں ناکام ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں پھیلتا ہے، جو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق پچھلے5 سال میں نیپا وائرس کی یہ تیسری وبا ہے ۔

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپاوائرس سے متعدد ہلاکتیں اور 706 افراد متاثر ہو چکے ہیں، میڈیا کے مطابق کیرالہ میں نظام زندگی مفلوج، اسکولز، دفاترکو بند کردیا گیا ہے۔

وائرس سے متاثرہ علاقوں کے گرد کنٹینمنٹ زون قائم کر دیئے گئے جبکہ بھارت کی کئی ریاستیں ماضی میں بھی اس وبا کا سامنا کر چکی ہیں۔