میر پور خاص: ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

صوبہ سندھ کے ضلع میر پور خاص میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد خالد کے مطابق میر پور خاص کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 1 ماہ میں 45 ہزار مریضوں کی اسکریننگ کی گئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ 1 ماہ کے دوران 17 ہزار مریضوں میں ملیریا کی تشخیص ہوئی۔