سندھ میں ملیریا بے قابو،3 ہزار 791 نئے کیسز سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے ملیریا کے 21 مریض،شہید بے نظیر آباد سے 150، میرپور خاص ڈیویژن سے 628، لاڑکانہ سے ایک ہزار 5، سکھر سے 210 جبکہ حیدرآباد سے ایک ہزار 7 سو 77 ملیریا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے،سندھ سے رواں ماہ تاحال 63 ہزار 165 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،ملیریا کے باعث امسال دو اموات تاحال رپورٹ ہوئی ہے۔