جو اسکیمیں عرصہ دراز سے زیر التواء ہیں ان پر مزید رقم خرچ نہ کی جائے، صوبائی وزیر صحت

سندھ کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز نےعرصہ دراز سے تعطل کا شکار اسکیموں کی تکمیل نہ ہونے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اسکیمیں عرصہ دراز سے زیر التواء ہیں ان پر مزید رقم خرچ نہ کی جائے۔

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز کی زیرصدارت محکمہ صحت ڈویلپمنٹ کراچی کا اجلاس ہوا۔

اہم بیٹھک میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر منصور عباس رضوی، اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹر بدر الدین شیخ، ابراہیم میمن، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر عبدالحمید میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

نگراں وزیر صحت نےعرصہ دراز سے بار بار دہرائی جانے والی اسکیموں کے تاحال مکمل نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ایک اسکیم کو بار بار دہرا کر رقم ضائع کرنا حماقت ہوگی، ایسی اسکیموں پر رقم ضائع نہ کی جائے۔