بخار کی دوا پیڈولل سسپشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ پیڈولل سسپنشن کا بیچ 167 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے، پیڈولل سسپشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے۔۔ ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا ہے۔۔۔ڈریپ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیڈولل سسپنشن کا بیچ 167 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

پیڈولل سسپنشن جے اے ایس ایم فارما رسالپور کی تیارکردہ ہے۔۔جسکو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیر معیاری قرار دیا ہے۔

پیڈولل سسپشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پیڈولل سسپنشن بخار، جسم درد کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔ڈاکٹرز مریض کو پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔

غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔۔غیر معیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے اسکے علاوہ بخار کی غیر معیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

ڈریپ الرٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فارما کمپنی پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے۔ کمپنی پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے۔۔ متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں۔