آنکھوں کے غیر معیاری انجکشن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آنکھوں کے غیر معیاری انجکشن سے پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی اس واقعے کا تمام پہلوؤں سے اچھی طرح جائزہ لیکر اس کے اسباب اور وجوہات کا تعین کرے گی۔

کمیٹی 7 روز میں اپنا کام مکمل کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی واضح سفارشات اور کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لئے پلان پیش کرے گی۔

واضح رہے پنجاب میں غیر معیاری انجکشن سے لوگوں کی بینائی متاثر ہونے پر نگراں وفاقی وزیر صحت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔

اس کے علاوہ نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال نے بھی معاملے کی تحقیقات کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔