جلد کو پُرکشش بنانے کیلئے کئی طریقوں سے ایلو ویرا جیل استعمال کیا جارہا ہے۔ تازہ ایلوویرا ہو بازار میں دستیاب جیل، یہ ہر طرح سے مفید ہے۔
چپچپا مادہ لیے یہ ایلوویرا طبی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، ایلوویرا اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے سبب کئی ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔
ایلو ویرا میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ذیابیطس اور دل کی بیماری جیسے خطرات کے امکانات کم کرنے میں مدد کرتے ہیں، روزانہ کچا ایلو ویرا کھانا انسانی صحت کیلئے اس طرح مفید ہے۔
چمکدار جلد
چہرے پر موجود مہاسوں کو کم کرنے میں ایلو ویرا کا بہت واضح کردار ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے چہرے پر اضافی تیل مہاسوں کی وجہ بنتا ہے۔
ایلو ویرا انسانی جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، جس سے مہاسوں کی پیداوار رکتی ہے۔
قبض دور کرتا ہے
قبض کے شکار افراد کیلئے ایلوویرااچھا انتخاب ہوسکتا ہے، یہ آپ کے پیٹ کی مکمل طور پر صفائی کرتا ہے۔
خون کی کمی دور کرنے میں مؤثر
ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ ایلوویرا نہ صرف آپ کے معدے کے لیے مفید ہے بلکہ یہ جگر کی خرابی میں بھی انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ یرقان کے مریضوں کے لیے بھی بہترین ہے۔
خواتین کیلئے ہر طرح سے مفید ہے
خصوصاً خواتین کیلئے ایلوویرا جیل ہر طرح سے مفید ہے، چھاتی کا کینسر ہو یا ہارمونز کی تبدیلیاں، خواتین روزانہ کی بنیاد پر اس کو کھانے کے بعد ان کی صحت پر اثر انداز ہونے والے واضح مثبت اثرات دیکھ سکتی ہیں۔
سینے کی جلن
پیٹ میں موجود ایسڈ جب آپ کی غذائی نالی میں سفر کرتا ہے تویہ سینے میں جلن کی وجہ بنتا ہے۔
2015 کی ایک تحقیق کے مطابق ایلو ویرا کا سینے کی جلن کا سبب بننے والے اس ایسڈ کے خاتمے میں اہم کردار ہے۔
بالوں کی نشوونما
روزانہ کی بنیاد پر کچا ایلوویرا کھانا آپ کے بالوں کی نشوونما کو بہتر کرتا ہے، اس میں موجود غذائی اجزاء سب سے زیادہ بالوں کیلئے اہم ہیں۔
روزانہ کتنا ایلو ویرا کھانا چاہئے؟
ماہرین روزانہ کی بنیاد پرصرف ایک انچ ایلوویرا کے ٹکڑے سے نکلا جیل کھانا تجویز کرتے ہیں، کیونکہ اتنا ایلوویرا انسانی صت کو تمام غذائی اجزاء با آسانی فراہم کرسکتا ہے۔