انسان کو جووؤں سے حاصل ہونے والے فائدے

جوووں سے ہر کوئی پریشان ہے اور عام طور پر لوگ اپنے سر سے اسکے خاتمے کیلئے مختلف ٹوٹکے اور نسخے آزماتے رہتے ہیں، رپورٹ کے مطابق جوئیں انسان کا مدافعتی  کے کمزور  ہونے کے امکانات کم  کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے شعبہ پیراسائٹولوجی کی پروفیسر جان براڈلے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چار پائے پر تخلیق کردہ ریسرچ انسانی مدافعتی نظام کو مصنوعی طور پر کمزور کرنے والے جرسومے اور بغیر دباو کے ماحول پر مبنی ہے۔

  پروفیسر کا کہنا تھا کہ جنگلی حیات میں مدافعتی نظام کے جائزے سے مدافعتی نظام کے قدرتی ماحول میں کام کرنے سے متعلق اہم حقائق منظر عام پر آتے ہیں۔

ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ قدرتی ماحول میں رہنے والے چوہوں میں یہ جوئیں ان کے مدافعتی نظام کو معمولی طور پر کمزور کرنے کا سبب بنتی ہیں۔ریسرچ میں مزید کہا گیا ہے کہ جدید دور میں مصنوعی ماحول میں رہنے والے انسان کا مدافعتی نظام اضافی سرگرمی میں ملوث رہتا ہے کیونکہ ان کو کبھی جوووں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

جوئیں اپنے تھوک میں موجود بعض جرثومے چوہوں میں منتقل کرتی ہیں جس سے مدافعتی نظام میں دباو پڑھتا ہے – مدافعتی نظام کا اضافی کام یا سرگرمی کی صورت میں یہ اسکو متوازن بنانے کا سبب بنتی ہے۔ ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ منتقل ہونے والے یہ جرثومے بحیثیت مجموعی مدافعتی نظام میں کسی بھی گڑ بڑ کے پیدا ہونے کے امکانات کو کم کرتے ہیں۔