اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ صحت مند طرزِ زندگی ہی صحت مند جسم کی ضرورت ہے، جہاں صحت مند غذا ضروری ہے تو وہیں صحت مند طرزِ زندگی بھی کم اہم نہیں۔
کھانے کے بعد جہاں انسان چاق و چوبند محسوس کرتا ہے تو وہیں کھانے کے بعد سستی محسوس ہونا کوئی نئی بات نہیں۔ لیکن سستی محسوس ہونے پر فوراً سوجانا کسی صورت مناسب نہیں۔
اب بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کھانے کے فوراً بعد سنے کو ترجیح دیتی ہے، ان کا یہ ماننا ہے کہ اس طرح کرنے سے وہ مزید فریش محسوس کرتے ہیں۔
طبی ماہرین نے کھانے کے فوراً بعد ان عادات سے اجتناب کرنے پر زور دیا ہے، کیونکہ یہ عادات انسانی صحت کو سنگین نتائج سے دوچار کرسکتی ہیں۔
کھانے کے بعد پھل نہ کھائیں
طبی ماہرین کھانے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے یا 2 گھنٹے بعد پھل کھانا تجویز کرتے ہیں۔
پھل با آسانی ہضم تو ہوجاتے ہیں، لیکن اگر کھانے کے فورا بعد انہیں کھایا جائے تو ان کو ہضم ہونے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
کھانے کے فورا بعد غسل نہ کریں
کھانے کے فورا بعد غسل کرنا انسانی صحت کوسنگین نقصانات سے دوچار کرسکتا ہے۔ خون میں ہضم ہونے والا کھانا غسل کے دوران پورے جسم میں منتقل ہوتا ہے۔
ایسا کرنے سے ہاضمے کی شرح متاثر ہوتی ہے، جو نطامِ ہاضمہ کیلئے مضر ہے۔
کھانے کے بعد چائے نہ پئیں
چائے ایک طرح سے تیزابی ہوتی ہے، اور تیزابیت ہاضمے کے عمل پر اثر انداز ہوتی ہے۔
چائے کی یہ تیزابیت کھانے کے ذریعے لیے جانے والے پروٹین کو ہضم کرنا مشکل مشکل بنا دیتی ہے۔
اس کے علاوہ کھانے کے فوراً بعد چائے پینا آئرن کو جذب کرنے میں مداخلت کرتی ہے۔
کھانے کے بعد تمباکو نوشی نہ کریں
ماہرین کھانے کے فوراً بعد سگریٹ پینے کی تائید کرتے ہیں، جب آپ کھانے کے بعد ایک سگریٹ پیتے ہیں تو یہ 10 سگریٹ کے برابر ہوجاتی ہے۔
کھانے کے بعد یہ عمل پھیپڑوں کیلئے ہر گز مفید نہیں ہے، سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو اس سے ہر صورت اجتناب کرنا چاہئے۔
کھانے کے بعد نہ سوئیں
کھانے کے بعد سستی محسوس ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، لیکن جب آپ کھانے کے فورا بعد سوتے ہیں تویہ آپ کے کھانے کو صحیح طریقے سے ہضم ہونے میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔
اور جب آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہوتا ہے تو نیند کے دوران آنکھ کھلنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔