پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 10 ہزار 269 نئے مریض رپورٹ ہوگئے۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق پنجاب میں آشوب چشم کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی محض ایک روز کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں آشوب چشم کے مزید 10 ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے رپورٹ شدہ مریضوں کی تعداد تین لاکھ 94 ہزار 795 ہوگئی۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 9119 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 1132 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد صرف فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل مریضوں کی تعداد 30,971 ہوگئی۔
لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 452 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد وہاں اس تعداد 23,397 ہوگئی۔