زیوریخ، سوئیٹرزلینڈ: نیند انسانی زندگی کا ایک اہم پہلو ہے۔ گہری نیند مجموعی صحت کے لیے خاص طور پر اہم ہے۔ نیند کے اس مرحلے کے دوران دماغ تندرست ہوتا ہے اور باقی جسم بھی اس کے بعد تازہ دم ہوجاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ای ٹی ایچ زیورخ اور یونیورسٹی آف زیورخ کے محققین نے یہ ظاہر کیا ہے کہ گہری نیند میں اضافہ قلبی نظام کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہے۔ گہری نیند کے دوران خاص طور پر دل کے بائیں ویںٹرکل حصے کے سکڑنے اور آرام ددہ ہونے کا سبب بنتا ہے۔
علاوہ ازیں گہری نیند کے نتیجے کے دل خون کو گردشی نظام میں زیادہ موثر طریقے سے پمپ کرتا ہے۔ دل کا بایاں ویںٹرکل شریانوں کے ذریعے زیادہ تر اعضاء اور دماغ کو آکسیجن سے بھرپور خون فراہم کرتا ہے۔
خون پمپ کیے جانے کے دوران جب دل سکڑتا ہے تو بائیں ویںٹرکل نچڑتا ہے اور گیلے اسفنج کی طرح خون باہر نکالتا ہے۔ یہ عمل جتنا زیادہ طاقتور ہوتا ہے اتنی ہی خون گردش موثر ہوتی ہے اور دل میں اتنا ہی کم خون رہتا ہے۔ اس سے خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے جس کا قلبی نظام پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
یونیورسٹی ہسپتال زیورخ میں کارڈیالوجی کے سینئر کنسلٹنٹ کرسچن شمائیڈ کی قیادت میں دل کے ماہرین کی ایک ٹیم نے اسے ثابت کرنے کے لیے ایکو کارڈیوگرافی کا استعمال کیا جس میں گہری نیند کے دوران دماغی لہروں میں اضافہ کارڈیک فنکشن کو بہتر بناتا ہے۔
مذکورہ بالا مطالعہ حال ہی میں ’یورپی ہارٹ‘ جرنل میں شائع ہوا تھا۔