ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود مصالحوں میں تیز پتہ لازمی جز ہے کیونکہ اس کے بغیر پلاؤ اور قورمہ کا ذائقہ نامکمل ہے، لیکن یہ صرف کھانوں کو ہی نہیں بلکہ اپ کے گھر میں ایک خوشبو کا بھی احساس پیدا کر سکتے ہیں ۔
کھانے پکانے کی دنیا میں تیز پتے کی ایک طویل تاریخ ہے ، پرانے دور میں اسے تاج بنانے کے لئے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ جو کہ شان و شوکت ، شہرت اور غیر معمولی صلاحیت کی علامت ہے۔
تیز پتے پاؤڈر اور پورے پتے دونوں شکلوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ پکوانوں کو ایک منفرد ذائقہ اور خوشبو دینے کے لئے کھانا پکانے میں استعمال ہوتے ہیں۔
اکثرلوگ باتھ روم یا بیت الخلاء میں تیز پتے( بے لیوز) رکھتے ہیں
اگر آپ اپنے بیت الخلاء سے نکلنے والی ہر قسم کی بدبو سے مسلسل پریشان ہیں جیسے سیور کی بدبو ، تو اس کا ایک آسان حل موجود ہے۔
ایک پلیٹ پر چند پتے (تیز پتوں کے) جلا کر اسے اپنے بیت الخلا میں کچھ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ نزدیک کوئی ایسی چیز نہ ہو جو آگ پکڑ لے۔ اور اس کے لئے کوشش کریں کہ پتے ایک ساتھ نہ جل جائیں بلکہ آہستہ آہستہ جلیں۔
آپ کو اپنے بیت الخلاء سے باہر خوشبو کے بخارات محسوس ہوں گے۔
بیت الخلا میں تیز پتوں کا استعمال کرنے کا ایک اور محفوظ طریقہ بھی ہے
کچھ پتے لیں اور انہیں کچھ دیگر خوشبودار خشک جڑی بوٹیوں کے ساتھ مکس کریں۔ انہیں کسی کپڑے کے بیگ میں رکھ لیں اور اسے اپنے ٹوائلٹ شیلف پر رکھیں، اور خوشگوار خوشبو کا احساس پائیں۔
تیز پتوں میں ادویاتی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں، جیسے جراثیم کش ، اینٹی سوزش، اور اینلجیسیا وغیرہ۔ تیز پتوں سے حاصل ہونے والے ٹنکچر قوت مدافعت کو بڑھانے، وائرس سے لڑنے، کھانسی کو کم کرنے اور سانس کی بدبو کو دور کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں.