لاہور: پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے مزید 2 ہزار 167 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 24 پنجاب میں آشوب چسم کی وبا شدت اختیار کرگئی ہے، پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے مزید 2 ہزار 167 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 142 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 335 نئے مریض سامنے آئے، ملتان میں 131، فیصل آباد میں 193 اور راولپنڈی میں آشوب چشم کے 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔