لاہور : ایواسٹین انجکشن کو معیاری، محفوظ اور جراثیم سے پاک قرار دے دیا گیا ، پنجاب میں انجیکشن کے غلط استعمال سے درجنوں لوگوں کی بینائی متاثر ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایواسٹین انجکشن کے بارے میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی رپورٹس میں انکشاف سامنے آیا، ایواسٹین انجکشن کو معیاری، محفوظ اور جراثیم سے پاک قرار دے دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی،ڈرگ ٹیسٹنگ لیب لاہور کی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ، ایواسٹین کے بارے میں سی ڈی ایل، ڈی ٹی ایل کی رپورٹ پنجاب حکومت کو موصول ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا ڈرگ ٹیسٹنگ لیب لاہور نے ایواسٹین کے چار سیمپلز کی رپورٹ بھجوائی ہے، ایواسٹین کے چھ سیمپل 24 ستمبر کو ڈی ٹی ایل لاہور بھجوائےگئےتھے اور لیب کو ارسال کردہ ایوسٹین سیمپلزڈسٹری بیوٹر سے برآمد کئے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اے جی سی لاہور کے دفترسے 110 ایواسٹین انجکشن برآمدہوئےتھے، ایواسٹین انجکشن کے 2 سیمپلز سنٹرل ڈرگ لیب کراچی بھجوائے گئے تھے، سی ڈی ایل کو ایواسٹین سیمپلز فیڈرل ڈرگ انسپکٹرکراچی نےبھجوائےتھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سی ڈی ایل کراچی کو ایوسٹین کے سیمپلز 26 ستمبرکوبھجوائےگئےتھے، فیڈرل ڈرگ انسپکٹرنےروش فارماکےمرکزی دفترکراچی سے سیمپل لئے تھے، جس کے بعد سی ڈی ایل، ڈی ٹی ایل میں ایواسٹین کے سٹیریلٹی ودیگرٹیسٹ کئےگئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ لیبارٹریوں نے ایواسٹین انجکشن کی کوالٹی اور سیفٹی کا معائنہ کیا، ایواسٹین کے سالٹ، اجرائے ترکیبی، سٹیریلیٹی کی جانچ ، اجزا کا تجزیہ کیاگیا، سٹیریلٹی ٹیسٹ ایوسٹین انجکشن میں انفیکشن کی تصدیق کیلئے کیا گیا۔
لیبارٹری رپورٹ آنے تک ایوسٹین کی درآمد، سیل پرپابندی لگائی گئی تھی، پاکستان میں ایوسٹین کی امپورٹر روش فارما، ڈسٹریبیوٹر اے جی سی ہے، ڈسٹریبیوٹر سے برآمد شدہ بیچز کے ایوسٹین انجکشن غیرقانونی لگائے گئے تھے۔
روش فارما کے پاس 100 ایم ایل کے 793 ایوسٹین انجکشن اور ڈسٹریبیوٹر کے پاس 100ایم جی ایوسٹین کے 110 انجکشن موجود ہیں۔