کراچی میں 3 منکی پاکس کے مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 3 منکی پاکس کے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
لیبیا سے کراچی پہنچنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ، مسافر لیبیا سے براستہ مسقط نجی ایئر لائن سے کراچی پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔