لیبیا سے آنیوالے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی علامات

کراچی: لیبیا سے پاکستان آنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 3 مسافر لیبیا سے مسقط کے راستے عمان ائرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے، جن میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق منکی پاکس کی علامات کا پتا چلنے کے بعد مشتبہ افراد کو نیپا پر واقع سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔