پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 204کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 94، راولپنڈی میں 42اور گوجرانوالہ میں 25کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ملتان میں 15، فیصل آباد میں 6، شیخوپورہ اور رحیم یار خان میں 4، 4کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق قصور، خانیوال اور وہاڑی میں ڈینگی کے 2، 2 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ چکوال، ساہیوال، بہاولنگر اور ننکانہ صاحب میں ایک، ایک نیا مریض سامنے آیا ہے،بہاولپور، لودھراں، راجن پور اور بھکر میں بھی ڈینگی کا ایک، ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے ہسپتا لوں میں ڈینگی وائرس کے 144 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد 7 ہزار 827 ہو گئی۔