اخروٹ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید

فیصل آباد:اخروٹ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے اخروٹ کو دل کی صحت کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق اخروٹ میں چکنائی، فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، پوٹاشیم، وٹامن ای، میلاٹونین اور پولی فینولز جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ اخروٹ کی گری اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اخروٹ کابا قاعدہ استعمال بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتاہے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس میں موجود چکنائی صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اخروٹ میں موجود چکنائی اور فیٹی ایسڈز سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں جس سے بلڈ پریشر کی سطح کم ہو جاتی ہے۔