معدے کے مسائل دور کرنا والا جادوئی مشروب

مصالحوں میں اہم جزو تصور کیا جانے والا مصالحہ ’زیرہ‘، کھانوں کوذائقہ بخشنے کے علاوہ انسانی صحت کیلئے بھی مفید ہے، یہ کھانوں کے علاوہ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اکثر رات کو ضرورت سے زیادہ کھانا کھالینا سینے میں جلن کے علاوہ ایک بے چینی کا سبب بھی بنتا ہے۔

اس کیفیت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے زیرے کا پانی ایک مناسب علاج ہے، رات سونے سے قبل اس کو پینا ںظامِ ہاضمہ کے مسائل کو دور کرتا ہے۔

کھانوں کو ذائقہ اور خوشبو دینے کے علاوہ زیرہ انسانی جسم کیلئے بھی مفید ہے، زیرے میں موجود خصوصیات ہاضمے کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

چلتے پھرتے تھوڑے سے سورج مکھی کے بیج کھائیں، ان گنت فوائد پائیں

قبض سے جُڑے مسائل دور کرنے کیلئے یہ مشروبات پیئیں

رات کو زیرے کا پانی پینا کے ہاضمے کے لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ یہ سوزش اور گیس کو بھی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس کیلئے ایک گلاس پانی میں آدھا چائے کا چمچ زیرہ ڈال کر دو تین اُبال آنے تک پکائیں، چھان کر اس کو سونے سے پہلے پی لیں۔

زیرے کا پانی پینے کے دیگر فوائد
جہاں زیرے کا پانی نظامِ ہاضمہ کیلئے مفید ہے تو وہیں یہ انسانی جسم کو مزید فائدے بھی فراہم کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سونے سے قبل اس کو پینا اس میں موجود میگنیشیم کے سبب پُرسکون نیند کا باعث بنتا ہے۔ یہ ایک قدرتی ڈیٹاکسیفائر ہے جو جسم کو زہریلے مادوں کو باہر نکالنے اور مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے زیرے کا پانی ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔

کن افراد کو اس سے اجتناب کرنا چاہئے؟
اگرچہ زیرے کا پانی سب ہی کیلئے مفید ہے، لیکن معدے کے بیماریوں میں مبتلا افراد کیلئے یہ کسی صورت فائدہ مند نہیں ہے۔

جن افراد کو مصالحوں سے الرجی کی شکایت رہتی ہے، ان کو بھی اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔