نگلیریا سے موت، عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

کراچی: محکمہ صحت سندھ کی جانب سے عوام سے نگلیریا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ نارتھ کراچی ضلع وسطی کا رہائشی 22 سالہ طالبعلم نگلیریا سے چل بسا۔ محمد ارسل کو 27 اکتوبر کو نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

محمد ارسل کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا پازیٹو آیا تھا۔ اہلخانہ کے اسرار پرعلاقے سے پانی کے نمونے لینے کیلئے اقدامات کیے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ پانی کے نمونوں کے حصول کیلئے ٹاؤن سرویلنس کوآرڈینیٹر کو مطلع کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ماہرین کی تجویز کردہ ہدایت پر پانی میں کلورین کی مقدار لازمی شامل کی جائے۔ اس سال نگلیریا سے اموات کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔