اپنے چہرے کو ایلومینیم ورق میں ڈھانپیں - یہ حیرت انگیز ہے!

خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات بھی اکثر آنکھوں کے گرد حلقے، آئی بیگزاورآنکھوں کی تھکن کا شکار ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پھرسارا دن وہ ایک بے سکونی کا شکار رہتے ہیں۔

ایلومینیم ورق ہر باورچی خانہ میں لازمی موجود ہوتا ہے اور ہم اسے ان گنت طریقوں سے استعمال کرتے ہیں ۔

جیسا کہ آپ اسے اپنے بالوں کو کرل کرنے ، اپنے بار بی کیو کے ریک کو صاف کرنے اور اپنے کپڑوں کو آئرن کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں اور کھانا ذخیرہ کرنے کی بات آتی ہے تو یہ ایک بہترین ذریعہ ہے۔

ایلومینیم ورق کے استعمال سے آپ کے جسم کی ہرطرح کی بیماریوں کا حل نکالا جاسکتا ہےلیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ ایلومینیم ورق تھکاوٹ کے خلاف حیرت انگیز کام کرسکتا ہے.

اس کے لئے آپ کو صرف ایلومینیم ورق کے اپنے چہرے کے سائز کے مطابق چند کٹے ہوئے ٹکڑے چاہئے ہوں گے جنہیں آپ سونے سے پہلے فریزرمیں رکھ دیں۔

جب آپ جاگتے ہیں تو اپنی آنکھوں کی تھکاوٹ محسوس کرتے ہوئے جاگتے ہیں اورآنکھوں کے نیچے سوجن سی محسوس ہوتی ہے۔

ایسے میں ایلومینیئم ورق کی پٹیوں کو فریزر سے نکال کر اپنے چہرے پر کچھ دیر کے لئے رکھ لیں آپ کوایک ٹھنڈ کا احساس ہوگا جو کہ آپ کی تھکی ہوئی آنکھوں اور ذہن کو سکون پہنچائے گا۔

کیونکہ ورق کا ٹھنڈا اثر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کے چہرے پر سوجن کم ہوجائے اور آپ کو تھکاوٹ سے بھی نجات ملے۔