اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے مزید 22 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2 ہزار 237 ہو گئی۔
ڈینگی مریضوں میں 66 فیصد مرد اور 34 فیصد خواتین ہیں، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 10 کیسز سامنے آئے۔
اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 816 ہو گئی،ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد ایک ہزار 421 ہو گئی۔
محکمہ صحت پنجاب نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب میں 118 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی کے 9ہزار 298مصدقہ مریض سامنے آئے۔
لاہور میں گزشتہ روزڈینگی کے 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے2ہزار 262کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈینگی کے 20 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ملتان میں گزشتہ روز 10 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔