سندھ کے علاقے سیہون میں بھی کانگو کا مشتبہ مریض سامنے آگیا۔
سیہون کے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کانگو کا مشتبہ مریض زیرعلاج ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مریض کا تعلق ضلع دادو کے گاؤں سے ہے اور مریض کے مزید ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں جس کے بعد پتہ چلے گا۔
خیال رہے کہ کوئٹہ میں اب تک کانگو کے 15 سے زائد کیسز اور کئی اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔