نگراں حکومت نے قومی سطح پر انسداد ذیابیطس اور ہیپاٹائیٹس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر صحت کی زیرصدارت بین الصوبائی وزارائےصحت کا اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبوں کے وزراء صحت اور نمائندگان نے شرکت کی اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے مختلف موضوعات پر گفتگوکی گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ قومی سطح پر انسداد ذیابطیس پروگرام فیصلہ کیا گیا، اس پروگرام کیلئے6.8 بلین کا پی سی ون منظورہوچکا،پروگرام کے تحت ذیابطیس کے مریضوں کی اسکریننگ، تشخیص اورعلاج سرکاری سطح پرمفت کیا جائےگا،اوراس مرض کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جائےگی۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ نیشنل لیول پر ہیپاٹائیٹس پروگرام کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے،قومی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی اوروزیر اعظم پاکستان ٹاسک فورس کے چیئرمین ہیں۔
نگارں وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا اجرا کیا جارہا ہے،جس کے تحت پرائمری ہیلتھ کئیر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔