تحقیق : ایک کپ کافی پینے سے رات کی نیند میں 36 منٹ کمی

ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر میں صرف ایک کپ کافی پینے سے لوگوں کی رات کی نیند کے دورانیے میں 36 منٹ کی کمی آتی ہے۔کافی پینے کا بہترین وقت ممکنہ طور پر صبح 11 بجے کے بعد ہے، جب آپ کے جسم میں کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کی سطح کم ہوتی ہے،مثال کے طور پر اگر آپ صبح 8:00 بجے اٹھتے ہیں تو شاید آپ صبح 10:00 بجے سے دوپہر کے درمیان کافی پینا چاہیں گے جب کہ کچھ لوگ نیند سے بیدار ہوتے ہی کافی لینا پسند کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر آپ صبح جاگتے ساتھ ہی کافی پینے کے بجائے اسے 11 سے 12 تک پیتے ہیں تو یہ آپ کو زیادہ دیر تک انرجی فراہم کرسکتا ہے۔ایسے وقت میں کافی پینا جب آپ کا کورٹیسول کا لیول ہائی ہو، تو یہ اچھا آپشن نہیں، جیسے کہ بیدار ہونے کے بعد آپ کے کورٹیسول کی سطح سب سے زیادہ ہوتی ہے لہذا، اگر آپ صبح 8 بجے تک جاگتے ہیں، تو آپ کو 9 یا 9:30 تک کافی کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ کورٹیسول لیول ہائی ہوگا۔

ایک بار جب آپ کا کورٹیسول کم ہونا شروع ہو جائے اور آپ سستی محسوس کرنے لگیں، تو اپنی توانائی کی سطح کو بڑھانے کے لیے ایک کپ کافی پی لیں۔ اس طرح آپ اپنے جسم کی قدرتی توانائی میں مداخلت نہیں کرسکیں گے بلکہ جب صحیح وقت پر اسے بڑھا رہے ہوں گے۔