مصنوعی ذہانت پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص میں مددگار ثابت

شکاگو: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کا اندازہ لگانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو میں امریکی محققین نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس “CXR-Lung-Risk” پروگرام سینے کے ایکسرے کی معمول کی تصاویر کا جائزہ لیتا ہے جس میں پھیپھڑوں کے کینسر سے منسلک نمونوں کی تلاش کی جاتی ہے۔

شکاگو میں ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے نتائج کے مطابق، جن لوگوں کے سینے کے ایکسرے کو اے آئی پروگرام نے نشان زد کیا، ان میں مزید تحقیق کے بعد پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ دوگنا پایا گیا۔

، بوسٹن میں میساچوسٹس جنرل ہسپتال میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر، کارڈیو ویسکولر امیجنگ ریسرچ سینٹر کے  شریک ڈائریکٹر اور سینیئر محقق ڈاکٹر مائیکل لو  نے کہا کہ یہ AI ٹول ان لوگوں کے لیے اسکریننگ کے مواقع کا دروازہ کھولتا ہے جنہوں نے کبھی بھی تمباکو نوشی نہیں کی لیکن ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے۔