اب سلیکشن کسی صورت برداشت نہیں کرینگے' آفتاب شیرپاؤ

چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ الیکشن اگر منصفانہ نہیں ہوئے تو ملک میں دوبارہ افراتفری ہوگی۔

آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں ایک لاڈلے کو غلط طریقے سے اقتدار میں لایا گیا۔ اب الیکشن سلیکشن کے ذریعے ہمیں کسی صورت برداشت نہیں۔

آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سب کو برابری کی بنیاد پر موقع ملنا چاہیے، ہم دھاندلی اور سلیکشن کے خلاف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے دُشمن بھی نہ کرسکے جو انہوں نے 9 مئی کو کیا۔