موسم سرما میں ہڈیوں اور جوڑوں کو صحت مند رکھنے کے لیے تجاویز

سرد موسم کا ہڈیوں اور جوڑوں سمیت پورے جسم پر اثر ہوتا ہے۔ 

سردیوں میں ہڈیوں، پٹھوں اور جوڑوں میں درد کی شکایات عام طور پر زیادہ سامنے آتی ہیں لیکن کچھ معمولی اقدامات کر کے ان سے بچا جاسکتا ہے۔

ہڈیوں کی صحت کے لیے باقاعدہ ورزش ضروری ہے، پورے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ کم از کم 30 منٹ کی ہلکی ورزش بھی ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے لیے اچھی رہتی ہے۔

وزن اٹھا کر ایکسرسائز کرنا، چہل قدمی، دوڑنا، جاگنگ اور سیڑھیاں چڑھنا خاص طور پر سرد موسم میں فائدے مند ہوتا ہے۔

اگر کسی شخص کو وزن اٹھانے والی ورزش میں پریشانی ہو تو اسے سوئمنگ  کے بارے میں سوچنا چاہیے کیونکہ یہ ورزش بھی جوڑوں اور ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہے۔

ورزش کے ساتھ ساتھ غذاؤں سے بھی ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ کیلشیئم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

دودھ، پھل اور سبزیوں سے بھی ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بنانے کے لیے مدد لی جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں سورج کی روشنی بھی ہڈیوں کے لیے مفید ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سرد موسم میں انسان کو اپنے وزن کا بھی خیال رکھنا چاہیے کیونکہ زیادہ وزن یا موٹاپا انسان کے جوڑوں اور ہڈیوں پر اثر ڈالتا ہے۔