لاہور میں سموگ کے دوران نیا خطرناک وائرس پھیلنے کا انکشاف

لاہور میں سموگ کے دوران نیا خطرناک وائرس پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

نئے وائرس کی علامات میں تیز بخار، جسم میں درد، کھانسی اور پیٹ سے متعلق مسائل شامل ہیں، یہ بیماری ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو سکتی ہے۔

لاہور شہر میں روزانہ کی بنیاد پر وائرس کے 30 سے 40 مریض ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔

بچے اور بزرگ اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،ابھی تک کسی کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

دوسری جانب نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نیا وائرس کورونا ہو سکتا ہے۔

لوگ اس وقت کوویڈ کا ٹیسٹ نہیں کروا رہے، اس وقت مختلف قسم کے وائرس شہریوں کی صحت کو متاثر کر رہے ہیں۔

ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے تمام اقدامات بے کار نظر آتے ہیں۔