شام کی چائے کے ساتھ منٹوں میں صحت بخش ’بنانا کیک‘ بنائیں

شام کی چائے کے ساتھ منچنگ کیلئے ہلکے پھلکے لوازمات بہت سے گھروں میں پسند کیے جاتے ہیں۔ سموسے، بسکٹ، پکوڑے اور ٹی کیک وغیرہ چائے کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں۔

کھانے کے شوقین افراد کو خصوصاً شام کی چائے کے ساتھ ہلکا پھلکا لازمی ہی چاہئے ہوتا ہے۔

لیکن ہر روز باہر سے بنی چیزوں کو کھانا انسانی صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اس مسئلے کو دور کرنے کیلئے مزیدار ’بنانا بریڈ/کیک‘ گھر پربنائیں جوخواتین صرف 4 اجزا سے تیار کی جاسکتی ہے۔

بنانا بریڈ کی ترکیب

اجزا:

4 عدد کیلے، ڈیرھ چمچ اوٹس، 2 عدد انڈے اور 1 چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر

ترکیب:

سب سے پہلے ایک بلینڈر میں کیلے، انڈے، اوٹس اور بیکنگ پاؤڈر کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اس بیٹر میں ذائقے کے لئے ونیلا ایسنس یا کچھ میوے بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔

اپنے بیکنگ پین پر بٹر پیپر رکھیں اور اسے مکھن سے گریز کرلیں۔ اب اس میں کیک کا بیٹر ڈالیں اور 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر پری ہیٹ اوون میں اسے 20 سے 30 منٹ کیلئے رکھ دیں۔

گرما گرم بنانا بریڈ کے چائے کے ساتھ لطف اٹھائیں۔