کورین بیوٹی ہیکس کی دھوم پاکستان اور بھارت جیسے ایشیائی ممالک میں بہت زیادہ ہے، ہر کوئی کورین لوگوں کی چمکتی اور تر وتازہ جلد سے متاثر ہوتا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کورین بیوٹی پروڈکٹس کی مانگ کافی زیادہ ہے۔
عوام کے ساتھ متعدد پاکستانی اداکارائیں بھی کورین بیوٹی پروڈکٹس کو استعمال کرتی ہیں جنہوں نے ان پروڈکٹس کو اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنایا ہوا ہے۔
تو آج ہم آپ کو چند ایسے کورین بیوٹی ہیکس بتاتے ہیں جو آپ رواں سال استعمال کرکے اپنی جلد کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
ڈبل کلینزنگ
میک اپ اور سن اسکرین کو اپنے چہرے سے اتارنے کیلئے آپ کورین لوگوں کی طرح ڈبل کلینزنگ کا طریقہ آزمائیں، اس کیلئے آپ پہلے آئل کلینزر سے اپنے چہرے کو اچھی طرح مساج کرکے صاف کریں اور پھر کوئی بھی اچھا کلینزر استعمال کریں اس سے آپ کی جلد چمک جائے گی اور چہرے کی تھکاوٹ بھی دور ہوجائے گی۔
ہائیڈریشن
خوبصورت جلد کا راز جلد کی ہائیڈیشن ہے، اس کیلئے آپ کو اپنی جلد کو خشک ہونے سے بچانا ہے اور بہترین پروڈکٹس کا استعمال ہے۔
شیٹ ماسک
کوریا کے لوگ اپنی جلد پر شیٹ ماسک کا استعمال لازمی کرتے ہیں اس سے جلد تر وتازہ لگتی ہے اور مرجھائے ہوئے چہرے میں رونق آجاتی ہے۔
اگر آپ بھی چہرے پر رونق چاہتے ہیں تو من پسند شیٹ ماسک کا استعمال کرسکتے ہیں۔
سن اسکرین کا استعمال
سن اسکرین کے استعمال کا مشورہ دنیا بھر کے ماہرین جلد دیتے ہیں کیونکہ سورج کی تیز دھوپ جلد کی اوپری تہہ کو جھلسا کر رنگت خراب کردیتی ہے، جس سے چہرا بھی مرجھا جاتا ہے، اس لیے دھوپ میں جاتے وقت سن اسکرین کا استعمال لازمیں کیا جائے۔