ایچ ایم سی میں ایک برس میں 101مفت آنکھ کی کارنیاکے آپریشن

ایچ ایم سی میں دوہزارتیئس میں آنکھ کی پتلی کے مفت 101 کامیاب آپریشن ہوئے'پاکستان انسٹیٹیوٹ آف اپتھلمولوجیحیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا ائی ڈیپارٹمنٹ جہاں ہزاروں کی تعداد میں آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا مریض ہسپتال کا رخ کرتے ہیں' نابینا مریضوں کے علاج کیلئے مراد آئی بینک کا قیام عمل میں لایا گیا'اپنا ایسوسی ایشن کی جانب سے نابینا مریضوں کی کارنیاٹرانسپلانٹ ایچ ایم سی ہسپتال میں بلکل مفت کی جاتی ہیں۔ دوران سرجری مریض کی مکمل و یڈیو اپنا ایسوسی ایشن کو بجھوائی جاتی ہے تاکہ انھیں کنفرم ہو جائے کہ انکی دی ہوئی امدادی رقم کا صحیح استعمال کیا جا رہا ہے ' آنکھ کی پتلی کی پیوندکاری کیلئے 5 سرجنز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹر افضل قادر' ڈاکٹر صدیق اللہ' اکٹر صوفیہ اقبال' ڈاکٹر ناز اور ڈاکٹر یاسر مراد شامل ہیں'ڈاکٹر افضل قادر سرجریز کیساتھ ساتھ مراد آئی بینک کو فالو کرتے ہیں ور ڈاکٹر یاسر مراد آئی بینک کی انچارچ ہیں۔کارنیا کی سرجریز بالکل مفت کی جاتی ہیں جبکہ پرائیویٹ آپریشن پر مریض کی صرف ایک آنکھ پر ساڑھے چار لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے'600 سے لے کر 800 تک مریض ابھی بھی آپریشن کی ویٹنگ لسٹ پر ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پرانکھوں کی مختلف بیماریوں میں سے  8سے10 کارنیہ کے مریض ہسپتال کی او پی ڈی میں آتے ہیں۔ پورا ہفتہ او پی ڈی جاری رہتی ہے جس میں دونوں انکھوں کی بینائی سے محروم مریضوں کو پہلی فرصت میں آپریشن لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔