یاماہا نے موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

موٹر سائیکلیں بنانے والی معروف کمپنی یاماہا نے بڑھتی ہوئی قیمتیں اور گرتی ہوئی سیلز کو قابو کرنے کیلئے صارفین کیلئے دلکش پیشکش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس دورمیں کمپنیاں گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے مختلف آفرز متعارف کروا رہے ہیں اور اسی اثنا میں یاماہا نے بھی ’ نیو ایئر سپرائز‘ کا اعلان کرتے ہوئے قسطوں پر موٹر سائیکل حاصل کرنے کیلئے شاندار آفرز کا اعلان کر دیاہے ۔

کمپنی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صارف 8 ماہ کی اقساط پر موٹر سائیکل خریدے گا تو اس سے کسی قسم کی کوئی اضافی رقم ’ انٹرسٹ‘ کی مد میں وصول نہیں کی جائے گی یعنی موٹر سائیکل اپنی اصل قیمت میں ہی 8 قسطوں میں حاصل کی جا سکتی ہے ۔

کمپنی کی جانب سے یہ آفر مختصر وقت کیلئے متعارف کروائی گئی ہے  اور یہ مخصوص شہروں کیلئے ہو گی ،کمپنی کا کہناہے کہ بلا سود قسطوں پر موٹر سائیکل ماہانہ کم از کم 25 ہزار قسط پر حاصل کی جا سکتی ہے ۔