پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کردیا۔
تصادم میں مشتعل کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور پھر پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ،شیلنگ کی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی تخت نصرتی کا کہنا ہے کہ جلسے کے منتظمین نے جلسے کی اجازت نہیں لی تھی، پی ٹی آئی ورکرز کی طرف سے پتھراؤ کے باعث پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔