حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ نے اسرائیل سے ہرشہید کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔
حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کاکہنا ہے کہ اسرائیل لبنان میں شہریوں کو قتل کرنے سے بچ سکتا تھا۔اسرائیل نے جنوبی لبنان میں جان بوجھ کر جارحیت دکھائی جس میں متعدد شہری شہید ہوئے۔ حملوں پر حزب اللہ کے ردعمل میں اضافہ ہوگا۔ سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ سے شہید ہونے والی ہر عورت اور بچے کا بدلہ خون سے لیا جائے گا۔ حزب اللہ کے میزائل ایلات تک پہنچ سکتے ہیں ۔