امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاک ایران تجارتی معاہدوں کے سوال پر جواب میں کہا کہ امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔
امر یکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہے، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔